انسانیت کا درد رکھنے والے دائمی حیات حاصل کرتے ھیں

Spread the love

وزیرآباد (نامہ نگار ) انسانیت کا درد رکھنے والے دائمی حیات حاصل کرتے ھیں.مستحق طبقات کی داد رسی مسلم ھینڈز کا نصب العین ھے. مسیحی عوام معاشرے کا فعال حصہ ھیں.ان خیالات کا اظہار مسلم ھینڈز وزیرآباد کے ایریا لائیولی ھڈ آفیسر سردار شمس الرحمن نے ایریا مینجر رانا عمر فاروق کی زیر نگرانی قصبہ سوھدرہ میں کرسچن کمیونٹی کے خاندانوں میں سرمائی فوڈ پیکج تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ھوئے کیا. اس موقع پر پبلک ریلیشن پرسن طارق جاوید ملک، پروگرام اسسٹنٹ میاں عثمان امین، ایڈمن اسسٹنٹ محمد عرفان، عاطف مسیح، پادری نبیل کرامت، رپورٹنگ آفیسر طارق اقبال اور دیگر عمائدین بھی موجود تھے. اس موقع پر سوھدرہ اور گردونواح کے مسیحی خاندانوں میں سرمائی فوڈ پیکج اور دیگر تحائف تقسیم کئے گئے .پادری مبیل کرامت نے اپنے بیان میں مسیحی خاندانوں کی خوشیوں کو دوام بخشنے پر مسلم ھینڈز پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاء النور اور دیگر اکابرین کی خدمات کو سراہا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں