جہلم(اختر شاہ عارف)آج جہلم کے مقامی ہوٹل میںI-SAPS کے زیرِ اہتمام ایکپیریئنس سیشن ان سیٹیزن انگیجمنٹ کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جہلم ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گجرات اور سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک کے عہدیداران وممبران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سیشن کا اغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس سیشن میں
مس کوثر سلیم سی ای او ایجوکیشن جہلم،ولایت اللہ شاہ ڈی ای او سیکنڈری گجرات، ڈی ای او سیکنڈری جہلم شاہد صدیق،ڈی ای او ایلیمنٹری عبدالحفیظ، ڈی ای او ایلیمنٹری مس غزالہ،ڈپٹی ڈی ای او دینہ ملک صفدر، ڈپٹی ڈی ای او جہلم عبدالکریم راؤ، ڈی ای او سیکنڈری گجرات محمد اظہر اقبال، ڈپٹی ڈی ای او فیمیل کھاریاں، سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک کنوینئیر سیدہ شاہدہ شاہ جہلم، سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک کنوینئیر گجرات محمد منیر سیٹھی، ڈاکٹر تصور حسین مرزا کالم نگار سیداختر علی شاہ، دیگر نمائندگان آف سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک جہلم اور گجرات کے نمائندگان ڈاکٹر مقصود عالم۔ آئی سی ایپس ہیڈ آفس ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ائی سیپس محمد سمیع اللہ سوشل موبلائزر ذیشان اسلم اور چوہدری خالد نے شرکت کی۔سیشن میں سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک کی دو سال کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور مختلف کاموں کو سراہا گیا جو سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک کی درخواستوں پر عمل پزیر ہوا۔سی سی او ایجوکیشن مس کوثر سلیم نے سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک جہلم کی کاوشوں کو سراہا۔ ولایت اللہ شاہ ڈی ای او سیکنڈری گجرات نے گجرات کی سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک کے کاموں کو سراہا۔ سیشن کے اختتام پر گروپ فوٹو بنایا گیا۔اس کے بعد تمام مہمانوں کو پرتکلف کھانا پیش کیا گیا۔جس کے بعد یہ پروگرام اختتام پذیر ہو گیا ۔
