کھوسہ قبیلے سے تعلق رکھنے والی خاتون نے جیکب آباد کے قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر نامزدگی فارم وصول کرلیے

Spread the love

جیکب آباد (نامہ نگار) کھوسہ قبیلے سے تعلق رکھنے والی خاتون نے جیکب آباد کے قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر نامزدگی فارم وصول کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں کھوسہ قبیلے سے تعلق رکھنے والی کونج خاتون نے جیکب آباد کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 190اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 2ٹھل پر نامزدگی فارم وصول کرلیے ہیں۔ خاتون امیدوار کونج خاتون کا کہنا ہے کہ الیکشن میں بھرپور حصہ لیا جائے گا ضلع میں خواتین کی بڑی تعداد ہے جو میری حمایت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ جیکب آباد قبائلی ضلع ہے جہاں عام انتخابات میں خواتین حصہ نہیں لیتی اس بار میں الیکشن میں حصہ لیکر خواتین کو کہنا چاہتی ہوں کہ وہ انتخابی عمل میں اپنی شرکت کو ضروری بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں