گلگت (پ ر)AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) عادل علی کا مجسٹریٹس اور میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ کریک ڈاون،بڑی مقدار میں غیر قانونی برقی آلات قبضے میں لے لیا، برقی آلات سے متعلق کاروباریوں کو نوٹسز جاری،ایک ہفتے کے اندر غیر قانونی برقی آلات اپنے اپنے دکانوں سے ہٹادیں، بصورت دیگر سرکاری قبضے میں لیکر تلف کردیا جائے گا، مجسٹریٹس روزانہ غیر قانونی آلات کے خلاف کاروائی کرکے رپورٹ دیں، احکامات جاری، تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) عادل علی کا مجسٹریٹس، میونسپل پولیس فورس کے جوانوں کے ہمراہ بجلی کے لوڈ شیڈنگ کے باعث بننے والے برقی آلات کے خلافزبردست کریک ڈاون، بھاری مقدار میں برقی آلات، ہیٹرز، دیسی ہیٹرز، دیسی گیزر، دیسی راڈز قبضے میں لے لئے، بجلی کے سامان رکھنے والے تاجروں کو اپنے اپنے دکانوں سے بھاری برقی آلات ہٹانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دے دی، بصور ت دیگر خلاف ورزی پر روزانہ کاروائی کی جائے گی،کیونکہ غیر قانونی برقی آلات کا استعمال قانوناٌ جرم ہے اور خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کے ساتھ دکانوں کوسیل اور تاجروں کو جیل کی سزا ہوگی، شہر میں بھاری برقی آلات کے استعمال کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے جسکے تدارک کیلئے بھاری برقی آلات کے خلاف کاروائی ضروری ہے، انہوں نے عوام الناس سے سے کہا کہ وہ جہاں کہیں بھی بھاری برقی آلات کا ستعمال ہورہاہے تو وہ ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لائیں، تاکہ کاروائی کرکے لو ڈ شیڈنگ کے باعث بننے والے آلات کے خلاف کریک ڈاون شروع کردیا گیا ہے عوام کا تعاون ہی غیر قانونی آلات کے استعمال کر روکا جاسکتا ہے واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم کے قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر اور اسکی ٹیم عوامی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے
