گلگت (پ ر)ضلعی انتظامیہ سرکاری اراضی پر کسی قسم کی تعمیرات کی اجازت نہیں دے گی، کار سرکاری میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا، جب تک زمینوں کے تنازعات حل نہیں ہونگے کسی متنازعہ اراضی پر تعمیرات نہ کی جائے، اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے شہر کے مختلف موضعات کے دورے کے موقع پر جاری تعمیرات کو فیصلہ ہونے تک روک دیا،تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) عادل علی، سیکٹر مجسٹریٹ شیر باز علی خان اور نیونیو سٹاف کے ہمراہ شہر کے مختلف موضعات کا تفصیلی دورہ کیا، اپنے دورے کے موقع پر ریکارڈ مال کے مطابق مختلف ایریاز میں جاری تعمیرات کو رکوادیا، تنازعات کے حل تک کسی اراضی پر کام نہیں کرنے دیں گے، زمیندار ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، اور سرکاری و متنازعہ اراضی پر تعمیرات سے گریز کریں، موقع پر ہدایات جاری کریں، انہوں نے مجسٹریٹس کے احکامات دئے کہ وہ اپنے سیکٹرز پر نظر رکھیں، خالصہ سرکار اراضی پر تعمیرات کو روکیں، خلاف ورزی پر زمہ داروں کو گرفتا ر کرکے سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کریں، جوبھی اہلکار خلاف ورزی کریں گے کاروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر گلگت کے خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے سب ڈویژن گلگت میں خالصہ سرکار اراضی پر کسی بھی قسم کی تعمیرات پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کررکھی ہے۔
