
خیبر سے امان علی شینواری.
دربار عالیہ قادریہ پیروخیل میں پیر طریقت رہبر شریعت حضرت پیر شیخ گل صاحب کی پانچویں برسی انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی گئی. عقیدت مندوں، مریدین نے کثیر تعداد میں شرکت اور بلند درجات کے لئے دعائیں کی گئیں
لنڈی کوتل دربار عالیہ قادریہ لنڈی کوتل پیروخیل میں پیر طریقت الحاج شیخ گل صاحب کی پانچویں برسی کے موقع پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا تھا جبکہ اولیاء کرام اور شہدا اہلسنت والجماعت کے مزارات پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں گئیں ۔
اس موقع پر دعائیہ تقریب میں مولانا احسان اللہ جنیدی،مولانہ صلاح الدین میاں، ناظم نورحبیب شینواری. قاری نثار اللہ، مولانا سردار شیرین اور دیگر علماء کرام اور مشران کے علاوہ عقیدت مندوں اور مریدوں نے شرکت کی. پانچویں برسی کے موقع پر قرآن خوانی کے بعد ان کی ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعائیں کئے.
پیر شیخ گل صاحب سجادہ نشین سابق سنیٹر حافظ عبدالمالک قادری، سابق وفاقی وزیر پیر ڈاکٹر محمد نورالحق قادری ، عبدالباسط القادری کے والد محترم جبکہ نوجوان عالم دین عدنان قادری، اعجاز الحق، قاسم قادری، کے دادا تھیں
