گورنمنٹ کامرس کالج میں تعزیتی ریفرنس کا انعقادکیا گیا

Spread the love

ساہیوال(چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف ساہیوال )سابق پروفیسر گورنمنٹ کامرس کالج /بابائے شارٹ ہینڈ رشید احمد مرحوم کی یاد میں گورنمنٹ کامرس کالج میں تعزیتی ریفرنس کا انعقادکیا گیا ،پروفیسر رشید احمد مرحوم کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ،بہترین استاد کے ساتھ ساتھ ہمدرد ،شفیق اور رحم دل انسان تھے ،ہردلعزیز شخصیت کے مالک اورتعلیمی خدمات کے علاوہ شارٹ ہینڈ میں ماہر استاد کی حیثیت سے جانے جاتے تھے -مقررین کا خطاب -سابق پروفیسر گورنمنٹ کامرس کالج /بابائے شارٹ ہینڈ رشید احمد مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقادگورنمنٹ کامرس کالج میں کیا گیا جس میں پروفیسر رشید احمد مرحوم کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا -تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ وہ بہترین استاد کے ساتھ ساتھ ہمدرد ،شفیق اور رحم دل انسان تھے ،وہ ہردلعزیز شخصیت کے مالک اورتعلیمی خدمات کے علاوہ شارٹ ہینڈ میں ماہر استاد کی حیثیت سے جانے جاتے تھے -پروفیسر رشید احمد ساہیوال شہر کی تاریخ کے وہ واحد انسان ہیں جن کے شاگردوں کی تعداد بے شمار ہے اور وہ پورے پاکستان میں سرکاری محکموں میں اعلی عہدوں پر فائز ہیں- تقریب میں رشید اکیڈمی کے استاد مبشر حسین ،اسسٹنٹ رجسٹرار سپریم کورٹ عبدالرحمن ،اللہ بخش طور پی ایس لاہور ہائی کورٹ ،پرنسپل کامرس کالج طارق حسین ،نوریز طور پی ایس پنجاب اسمبلی ،وقار طور پی اے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے علاوہ سابق پروفیسر ز ،اساتذہ کرام اور مختلف محکموں کے اعلی افسران اور شاگردوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا -تعزیتی پروگرام کے اختتام پرپروفیسر رشید احمد مرحوم کے بلند درجات کے لئے دعا مغفرت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں