لنڈی کوتل سے امان علی شینواری.
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عدنان شینواری کی لنڈی کوتل پریس کلب آمد اور میڈیا سے گفتگو
جنرل الیکشن کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے عدنان شینواری نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں الیکشن کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے فیصلے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر پیر نورالحق قادری امیدواروں کی سکروٹنی کریں گے اور میرٹ پر ان کو پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ دیں گے اگر شفاف انتخابات ہو جائے تو میدان پاکستان تحریک انصاف کا ہے کسی بھی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے جو جمہوری عمل ہے لیکن تاحال اب تک کسی جماعت سے بات نہیں ہوئی ہے. پاکستان تحریک انصاف میں بدقسمتی سے سزا اور جزا کا عمل تھوڑا کمزور تھا اور عمران خان نے بیشتر افراد پر آندھا اعتماد کیا جس پر پاکستان تحریک انصاف کو نقصان اٹھانا پڑا انہوں نے کہا کہ عمران خان جیل سے رہا ہونے کی امید ہیں عمران خان گزرے ہوئے حالات سے بہت کچھ سیکھے ہونگے اور مستقبل میں تحریک انصاف ایک مضبوط جماعت کے طور پر ابھرے گی.
