بلڈنگ بائی لاز کی منظوری سے لوکل کونسلات کے بلڈنگ سیکشن کیلئے روڈ میپ میسر ہوا ہے

Spread the love

گلگت (پ ر) سیکریٹری جی بی لوکل کونسل بورڈ حاجی ذوالفقار احمد نے کہا کہ بلڈنگ بائی لاز کی منظوری سے لوکل کونسلات کے بلڈنگ سیکشن کیلئے روڈ میپ میسر ہوا ہے اور لوکل کونسلات کے بلڈنگ سیکشن پہلے سے زیادہ فعال کردار اداکرے گا، تمام اضلاع میں کمرشل و نجی تعمیرات لوکل کونسلات کے اداروں کی منظوری سے مشروط ہونگے وہاں پر انجینئرنگ سیکشن مضبوط ہوگا، لوکل کونسلات کے شعبہ تعمیرات کو فعال اور جدید دور سے ہم آہنگ کرنے کیلئے کونسلات کے ٹاون انجینئرز، میونسپل انجینئرز، سائٹ انجینئرز اور بلڈنگ انسپکٹرز پہلے سے بہتر انداز میں پیشہ وارانہ زمہداریوں کی ادائیگی یقینی بنانا ہوگا، ان خیالات کا اظہار منگل کے روز تما م اضلاع کے ٹاون انجینئرز کے ساتھ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بلڈنگ سیکشن لوکل کونسلات کا ریڑھ کی ہڈی جیسی اہمیت حاصل ہے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2014 کے نفاذ کے بعد گلگت بلتستان میں لوکل کونسلات کے اختیارات اور ذمہ داریاں بڑ ھ گئیں ہیں ہمیں اپنی زمہداریوں کو احسن انداز میں نبھاناہے بلڈنگ بائی لاز کی منظوری سے مثبت اثرات مرتب ہونگے اس سے قبل ایکسئین جی بی لوکل کونسل بورڈ شمس الدین نے لوکل کونسلات کے بلڈنگ سیکشن کو درپیش مشکلات اور چیلنجز سے آگا ہ کیا، انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں بلڈنگ بائی لاز کے سلسلے میں آگاہی مہم دینی کی ضرورت ہے تاکہ عوام نجی و کمرشل تعمیرات سے قبل بلدیاتی اداروں کے ساتھ رابطہ اور نئی تعمیرات کیلئے راہنمائی حاصل کرسکیں، انہوں نے گزشتہ چا ر سالوں سے ترقیاتی فنڈز کی کٹوتی سے درپیش مسائل سے آگا ہ کیا، لوکل کونسلات سے ترقیاتی فنڈز کی کٹوتی کے باعث لوکل کونسلات کے انجینئرنگ شعبہ شدید متاثر ہوا ہے اور سابقہ ادوار میں جاری ترقیاتی فنڈز دوبارہ بحالی کیلئے سیکریٹری سے کردار ادا کرنے کی استدعا کی، سیکریٹری جی بی ایل سی بی حاجی ذوالفقار احمد نے یقین دلایا کہ وہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و چیئرمین جی بی ایل سی بی کے تعاون سے اس اہم مسئلے کو ہائی حکام تک پہنچایا جائے گا تاکہ گلگت بلتستان کے لوکل کونسلات کے ذریعے ترقیاتی کاموں کو جار ی و ساری رکھا جاسکے، کیونکہ میونسل کارپوریشن، میونسپل کمیٹیاں، ضلع کونسلوں اور یونین کونسلیں لوکل کونسلات کا بنیادی حصہ ہونے کی وجہ سے اپنا کام احسن انداز میں جاری و ساری رکھ سکیں، انہوں نے کہا کہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و چیئرمین جی بی لوکل کونسل بورڈ رحیم گل کے سربراہی میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2014 کے تحت حاصل مینڈیٹ کے تحت خدمات جاری رکھیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں