نادرا آفس کچہری روڈ جہلم میں شناختی کارڈ بنوانے والوں کی تذلیل۔

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف) نادرا آفس کچہری روڈ جہلم میں اس نادرا آفس کے “بادشاہوں”نے
شناختی کارڈ اور “ب فارم”وغیرہ بنوانے کےلیئے آنے والوں کی تذلیل کے لیئے ایک نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔وہ یہ کہ شناختی کارڈ اور “ب فارم”کے لیئے آنے والوں کو دفتر میں داخل ہونے کی بجائے دفتر کے سامنے سڑک پر لمبی لمبی قطاروں میں کھڑا کر دیا جاتا ہے۔دفتر کے باہر کھڑا اکلوتا سکیورٹی گارڈ رعونت سے ایک ایک مرد اور عورت کے ڈاکومنٹس چیک کر کے انہیں اندر جانے کا “اجازت نامہ”جاری کرتا ہے۔اس سمجھ میں نہ آنے والے طریقہ کار کی بدولت ابھی کچھ ہی خوش قسمت لوگ اندر جانے میں کامیاب ہو پاتے ہیں۔کہ پھر کھانے اور نماز کی بریک کا وقت ہو جاتا ہے۔خدا خدا کر کے بریک ختم ہونے کے بعد پھر کام شروع ہوتا ہے ۔تو اتنے میں چھٹی کا وقت ہو جاتا ہے۔یوں لوگ بے نیل و نرام ہو کر اگلے دن پھر ذلیل و خوار ہونے کے لیئے لوٹ جاتے ہیں۔ذیر نظر تصاویر میں نادرا دفتر کے سامنے عورتوں اور مردوں کی لمبی لمبی قطاروں کے ساتھ ساتھ دور دراز گلی محلوں سے لوگوں کو لانے والے رکشوں،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کا اژدہام دیکھا جا سکتا ہے۔کہ ایک قانونی دستاویز جو کہ ان لوگوں کا حق ہے۔اسےبنوانے کےلیئے لوگوں کو کس طرح ذلیل و خوار کیا جا رہا ہے۔جب اس موقع پر میڈیا نے لوگوں سے استفسار کیا۔تو انہوں نے میڈیا کے سامنے نادرا آفس سٹاف کی فرعونیت اور ان کے ہتک آمیز رویوں کے خلاف شکائیتوں کے انبار لگا دیئے۔انہوں نے کہا۔کہ عوام کے ٹیکسوں پر پلنے والے یہ بابو لوگ اپنے افسران سمیت اپنی کرسیوں پر بیٹھے چیونٹی کی سے رفتار سے کام کرتے رہتے ہیں۔ جبکہ گھریلو کام کاج اور اپنے کئی ضروری کام چھوڑ کر آنے والے لوگوں باہر قطاروں میں گھنٹوں کھڑے رہنے کے بعد جب اپنی باری پر پہنچتے ہیں۔تو یہ کہہ کر انہیں واپس بھیج دیا جاتا ہے کہ وقت ختم ہو گیا ہے اب آپ کل آئیں۔انہوں نے میڈیا کی وساطت سے اربابِ اختیار و اقتدار سے یہ مطالبہ کیاکہ ان کو بھکاریوں کی طرح گھنٹوں دفتر کے سامنے سڑک پر بے سائباں قطاروں میں کھڑے رکھنے کی بجائے انہیں دفتر کے اندر ہی بیٹھنے کی جگہ فراہم کی جائے ۔جہاں وہ بیٹھ کر اپنی باری کا انتظار کر سکیں۔ کیونکہ آنے والوں میں بہت ساری خواتین و مرد ایسے ہوتے ہیں۔جو گھنٹوں دفتر کے سامنے سڑک پر کھڑے ہو کر اتنا لمبا انتظار نہیں کر سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں