وزیرآباد(نامہ نگار) ترک منشیات کئیر سنٹر میں انجمن فلاح نوجواناں رجسٹرڈکے زیر اہتمام قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں عدنان محمود گجر،حاجی محمد شفیق،ڈاکٹر جمال خان،سائیکاٹرسٹ محمد توصیف،عمران خان،محمد اسلام،سید رضا علی،راجہ افتخار،اسامہ ممتاز،محمد نصیر ودیگر نے شرکت کی۔عدنان محمود گجراور حاجی محمد شفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا یوم پیدائش کا دن ہے قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں آج کے دن ہم سب کو عہد کرنا ہے کہ قائد کے فرامین پر عمل کریں گے قائد اعظم ؒکے اصولوں پر کاربند رہیں،قائد اعظمؒ محمد علی جناح جیسے راہنما صدیوں بعد جنم لیتے ہیں، ان کی سیاست دانش وعمل کا حسین مرقع ہے اور ان کی سیاسی بصیرت کا اعجاز ہے کہ آج ہم آزاد وطن کی فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں، اپنے اسلاف کی لازوال قربانیوں کو یاد رکھنا زندہ قوموں کا شیوہ ہے اور قائد اعظم ؒ نے مسلمانان ہند کو آزادی جیسی بیش قیمت نعمت سے ہمکنار کرکے احسان عظیم کیا ہے بابا ئے قوم قائد اعظم ؒ کروڑوں پاکستانیوں کے محسن ہیں جن کا نام تاقیامت عزت کے ساتھ زندہ رہے گا۔
