وزیرآباد(نامہ نگار) جنرل الیکشن کے سلسلہ میں امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے تیسرے روز متعدد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔الیکشن 2024 کے لیے سیکروٹنی کا عمل جاری ہے تیسرے روز معروف سیاسی شخصیت انجیںئر مستنصر محمود ساہی اور ان کے بھائی افضال احمد ساہی کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئ اور ان کے کاغذات کو درست قرار دیا گیا۔اس موقع پر مستنصر محمود ساہی نے کہا کہ الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے اور اگر عوام نے ہمیں منتخب کیا تو اپنے حلقہ کے عوام کو مثالی رلیف دیں گے اور عوام کا پیسہ ان پر خرچ کر کے حلقہ کا نقشہ بدل کر رکھ دیں گے ۔تیسرے روز مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے عادل بخش چٹھہ ، پیپلزپارٹی کے اعجاز احمد سماں جماعت اسلامی کے این اے 66 سے امیدوار ناصر محمود کلیر، پی پی 36 علی پور چٹھہ سے پیپلزپارٹی کے چوہدری طاہر اقبال چیمہ،این اے 66 سے تحریک انصاف کے مبشر چیمہ ایڈووکیٹ، سمیت متعدد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے سکروٹنی کا عمل 30 دسمبر تک جاری رہے گا۔
