وزیرآباد(نامہ نگار)شدید دھند کی وجہ سے جی ٹی روڈ پر حادثہ ٹرک اور کوسٹر آپس میں ٹکرا گئی،حادثہ جی ٹی روڈ پر جنڈیالہ ڈھاب والا کے قریب پیش آیاحادثہ میں تین خواتین سمیت سات افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات،پانچ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دو کو طبی امداد دے کر فارغ کیا گیادھند والے علاقوں میں احتیاط سے گاڑی چلائیں فوگ لائٹس آن رکھیں موٹر وے پولیس جبکہ دوسراحادثہ یونیورسٹی کی بس اورڈمپر تصادم، طالبات معجزانہ طورپر محفوظ۔دھند کے باعث فتح پور روڈ پر کار فش فارم میں جاگری۔ شدید دھند کے باعث علی پور چٹھہ سے گجرات یونیورسٹی کی بس جب ساروکی کے قریب پہنچی تو تیز رفتار ڈمپر سے ٹکرا گئی۔بس میں 50 سے زائدد طالبات موجود تھی۔ جن میں سے چند کو معمولی زخم آئے۔فتح پور روڈ پر کار سڑک سے اتر کر فش فارم میں جا گری جس کو مقامی لوگوں نے ریسکیو کیا جبکہ تمام مسافر جانی طور پر محفوظ رہے ہیں۔
