وزیرآباد(نامہ نگار) 55سالہ خاتون مبینہ طور پرڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل۔وزیرآباد روڈ پر ناکہ لگائے ڈاکوؤں نے درجنوں شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا۔شہری عدم تحفظ کا شکار۔علی پور چٹھہ کے محلہ چراغ آباد کی رہائشی بیوہ 55سالہ انور بی بی جو کہ 5 بچوں کی ماں گھر میں اپنے 8سالہ نواسے کے ساتھ رہتی تھی۔سارے بچے شادی شدہ اپنے اپنے گھروں میں رہتے ہیں۔گزشتہ روز علی الصبح اہل محلہ نے دیکھا کہ 55سالہ بیوہ چار پائی پر مردہ حالت میں پڑی تھی جس کے ہاتھ اور پاؤں کپڑے کے ساتھ بندھے ہوئے تھے عینی شاہدین کے مطابق بظاہر جسم پر کوئی نشانات نہ ہیں اور گھر کا سارا سامان بھی بکھرا پڑا الماریوں کے تالے ٹوٹے پڑے ہیں جس سے ڈکیتی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔پولیس تھانہ علی پور چٹھہ نے موقع واردات پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال وزیرآباد منتقل کردیا فرانزک لیبارٹری نے جائے وقوعہ کے نمونے حاصل کر کے لاہور بھجوا دی?ے ہیں۔ڈاکوؤں میں علاقہ میں ڈاکو راج نافذ کر رکھا ہے وزیرآباد روڈ جوکہ سیالکوٹ کو فیصل آباد موٹروے سے لنک کرتا ہے رسولنگر کے قریب ڈاکو?ں نے سڑک پر ساری رات ناکہ لگا درجنوں شہری جن میں ندیم، سجاد، نوید، اکرم، دانش، علی، سید محمد عباس، غلام جعفر، مقرب، افضل، زین، علی اور احسن سمیت دیگرسے اسلحہ کے زور پر لاکھوں روپے نقدی، قیمتی موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ شہر میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔ شہری حلقوں نے آئی جی پنجاب، آرپی او، سی پی او گوجرانوالہ سے نوٹس لیکر اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
