وزیرآباد(نامہ نگار)سابقہ وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی برسی پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سیاہ دن ہے٬ سفاک قاتلوں نے ایک عظیم لیڈر کو قوم سے چھین لیا ہے۔پیپلز پارٹی کے سینٸر راہنما علی حسین ملہی کی میڈیا سے گفتگو۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل علی پورچٹھہ پیپلزپارٹی کے سینٸر رہنما علی حسین ملہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ بی بی شہید کی زندگی مکمل طور پر طویل جدوجہد کی داستان ہے٬ مرحومہ نے مارشلاؤں کےاذیت ناک دور کو بھگتا٬ اور انہوں نے جمہوریت بہترین انتقام ہےکو اپنی فلسفہ رکھا تھا۔ ہر آدمی کو مرنا ہے لیکن تاریخ میں ان لوگوں کو یاد رکھا جاتا ہے جو اپنے اصولوں کی خاطر زندگی قربان کرتے ہیں۔پیپلزپارٹی نے ہمیشہ دستور کی حفاظت کے ساتھ ہی ملک میں پر امن سیاست کو فروغ دیا یے۔ آمروں کی قیدو بند جیسی صعوبتوں کے باوجود پارٹی مضبوط طریقے سے کھڑی رہی ہے۔
آج بھی شہید بھٹو اور شہید بی بی کا نظریہ زندہ ہے۔ہمیں فخر ھے کہ ہم ایک عظیم لیڈر کی جمہوریت کے پیروکار ہیں.ہمارے رہنماٶں نے قوم کو آمریت اور جمہوریت کا فرق اچھی طرح سمجھا دیا ھے. ہم آج بھی اس ملک میں آزاد اور مضبوط جمہوریت کو پروان چڑھانے کی جدوجہد میں ہیں۔آنے والے جنرل الیکشن میں فتح پیپلزپارٹی کی ہو گی۔
