کھیوڑہ سمیت تحصیل پنڈدادنخان کے مراکز صحت خود ساختہ سفید پوشوں کے نرغے میں

Spread the love

کھیوڑہ پنڈدادنخان ( راشد خان سے)
کھیوڑہ سمیت تحصیل پنڈدادنخان کے مراکز صحت خود ساختہ سفید پوشوں کے نرغے میں۔
سی ای او ہیلتھ جہلم نے ایک سیاسی کال پر بہترین چلتے سول ہسپتال کھیوڑہ کے انچارج کو زبانی کلامی تبدیل کر کے بوسیدہ سرکاری نظام کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
کھیوڑہ شہر کی غریب عوام سراپا احتجاج ،سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کے ڈاکٹروں کو سیاسی ڈیروں پر تعینات کر دیا جائے اور سی ای او ہیلتھ کا دفتر کسی ایم این اے ,ایم پی اے کا الیکشن لڑنے والوں کے حوالے کر دیا جائے۔
عوامی تکالیف سے بے نیاز
کمزور ترین سفارشی تعینات چیف ایگزیکٹو ہیلتھ جہلم سیاسی پارٹیوں کے ووٹ سیدھے کرنے میں مصروف عوام پریشان۔

تحصیل ہیڈ کوارٹر پنڈ دادنخان سول ہسپتال کھیوڑہ سمیت تحصیل کے طبی مراکز ڈاکٹروں اور دیگر عملے کی 70 فیصد کمی کا شکار ہے اس پر جیسے تیسے چلتے سسٹم سے عوام دوست ڈاکٹرز کا سیاسی بنیادوں پر تبادلہ عوام دشمنی کے سوا کچھ نہیں اس وقت تحصیل بھر میں موسمی بیماریوں اور بچوں کی ادویات سمیت دیگر سہولتوں کا فقدان ہے جبکہ اس اہم ایشو پر توجہ دینے کی بجائےتحصیل بھر کےمراکز صحت گزشتہ چھ ماہ سے طبی سہولیات مہیا کرنے کی بجائے سیاسی اکھاڑوں میں تبدیل ہوکر رہ گئے ہیں مراکز صحت کے انچارج اپنی مرضی سے کسی کلاس فور کے ملازم کو بھی ادھر سے ادھر نہیں کر سکتے نکمے اور کام میں رکاوٹ بننے والے افراد کی ڈیوٹی تبدیل ہوتے ہی جہلم ہیڈ کوارٹر سے ٹیلی فون کھڑکنے شروع ہو جاتے ہیں ایسی صورت میں نہ صرف ادارے چلانے ناممکن ھیں بلکہ تحصیل کی عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی بھی ناممکن ہے جو کہ موجودہ چیف ایگزیکٹو ویلتھ کی امد کے بعد سے ہی تحصیل میں گراوٹ کا شکار ہے سماجی و تاجر حلقوں کی طرف سے پنجاب بھر میں صحت کی سہولیات مہیا کرنے میں نمبر ون آنے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے سماجی حلقوں کی طرف سے استفسارکیا گیا ہے کہ تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم کے 33 پرسنٹ ابادی پر مشتمل ہے جس کے طبی سنٹروں پر نہ ہی تو عملہ مکمل ہے اور نہ ہی ادویات میسر ہیں اس کے باوجود ضلع جہلم کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں نمبر ون فراہم کیا گیا ہے جو کہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے تحصیل ھیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی 69 سیٹوں پر صرف 17 ڈاکٹر موجود ہیں جن میں سے تین یا چار عمومی طور پر چھٹی پر ہوتے ہیں جبکہ نرسز کی تعداد بھی 50 فیصد ہے اسی طرح سے سول ہسپتال کھیوڑہ میں بھی ادویات اور عملے کی کمی ہے جبکہ دیگر دیہی طبی مراکز پر ڈاکٹروں کی تعداد 16 کے قریب ہونی چاہیے صرف تین ڈاکٹر موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں