ساہیوال:کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا کہ پانی کے بغیر زندگی کا چلنا ناممکن ہے

Spread the love

چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف ساہیوال
ساہیوال:کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا کہ پانی کے بغیر زندگی کا چلنا ناممکن ہے اس لئے عوام کو چاہیے کہ وہ پانی خصوصاً پینے کے صاف پانی کو ضائع ہونے سے بچائیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ گھروں میں لگے واٹر پمپس کے پانی کو کم سے کم استعمال کریں تاکہ صاف پانی کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ صاف پانی ہمیں مختلف بیماریوں سے بچاتا ہے اس لئے اس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے یہ بات پسپ پروگرام کے تحت لگائے گئے بٹالہ سکول ٹیوب ویل، واٹر ٹینک اور فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، پسپ پروگرام کے سٹی مینجر محمد اسجد خان، ساہیوال چیمبر کے عہدیداران اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔ سٹی مینجر پسپ محمد اسجد خان نے بتایا فتح شیر کالونی یونین کونسل نمبر5کے 2ہزاروں گھروں تک واٹر سپلائی کے کنکشن فراہم کر دیے گئے ہیں جبکہ کنکشن فراہم کرنے کی مہم تیزی سے جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں