اسرائیل کی حمایت پر امریکی ڈیموکریٹ رہنما کی اپنی حکومت پر شدید تنقید۔

Spread the love

غزہ کے شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلئے نیتن یاہو کے سامنے گڑ گڑانے کی امریکی پالیسی ناکام ہو گئی ہے۔لائیڈ ڈاگیٹ

واشنگٹن(نمائندہ فضل خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹ پارٹی کے رکن لائیڈ ڈاگیٹ نے اسرائیل کے لیے اپنی حکومت کی حمایت پر شدید تنقید کی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) پر ایک پوسٹ میں لائیڈ ڈاگیٹ نےاسرائیل کے لیے امریکی حمایت پرسوال اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ غزہ کے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے نیتن یاہو کے سامنے گڑگڑانے کی امریکی پالیسی ناکام ہوگئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘شہریوں کو بچانے کی درخواستوں کے ساتھ ہم نے نیتن یاہو کو ہتھیار بھیجے جبکہ اقوام متحدہ کی سب سے نرم قرارداد کے موقع پر بھی غیر حاضر رہے۔اسی پوسٹ کے نیچے انہوں نے مزید ایک اور پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘جب تک نتین یاہو نتائج کا سامنا نہیں کریں گے، اس وقت تک مزید معصوم شہری موت وبھوک کا سامنا کریں گے اپنی ایکس پوسٹ میں انہوں نے امریکی میڈیا کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔اس ویڈیو میں بتایا گیا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے گنجان آبادیوں میں ایسے بم استعمال کیے جا رہے ہیں جو مخصوص ہدف کی بجائے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں