انتخابات کی کوریج کیلئے الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو ہدایات جاری کردیں۔

Spread the love

الیکشن کمیشن نے ملکی مبصرین اور میڈیا کے ایکریڈیشن کارڈ سے متعلق ایس او پیز جاری کردیں ہیں۔

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق الیکشن کمیشن نے 8 فروری 2024 کو شیڈول عام انتخابات کی کوریج کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن نے تمام ریٹرننگ افسران کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں ملکی مبصرین اور میڈیا کے ایکریڈیشن کارڈ سے متعلق ایس او پیز جاری کی گئی ہیں۔مراسلے کے مطابق تمام میڈیا نمائندگان ایکریڈیشن کارڈ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں.الیکشن کمیشن نے مراسلے میں بتایا کہ مقامی این جی اوز، سول سوسائٹی کے نمائندگان بھی ایکریڈیشن کارڈ بنوا سکتے ہیں۔مراسلے کے مطابق الیکشن کمیشن انتخابی عمل کے مشاہدے اور کوریج کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرے گا۔واضح رہے الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک میں عام انتخابات کی تاریخ 8 فروری 2024 کو رکھی گئی ہے، جس کیلئے تمام امیدواروں نے اپنے کاغذات کی نامزدگیاں جمع کروادی ہیں اور انکی جانچ پڑتال کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں