کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے ڈی سی چوک میں جاری کام کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کر دی

Spread the love

چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف ساہیوال
ساہیوال: کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے ڈی سی چوک میں جاری کام کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کر دی،علامہ اقبال روڈ کے میڈین کی صفائی بھی ساتھ ساتھ مکمل کی جائے، کمشنر کی ہدایت۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں میونسپل کارپوریشن اور پسپ پروگرام کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اشفاق احمد، اے سی جنرل علیزہ ریحان، پسپ پروگرام کے سٹی مینجر محمد اسجد خان، ایکسین ہائی وے میاں افتخار احمد سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ پسپ پروگرام کے سٹی مینجر محمد اسجد خان نے بتایا کہ فتح شیر روڈ پر ملتان لاء کالج کی طرف سے سڑک کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے جسے جلد مکمل کر لیا جائے گا اورفتح شیر روڈ پرکرب سٹونز لگانے کا کام بھی جاری ہے۔ایکسین ہائی وے میاں افتخار احمد نے بتایا کہ این فائیو پر اسفالٹ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے سڑک پر بیئریرز لگادیے گئے ہیں اور لائٹس کو فنگشنل کر دیا گیا ہے۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کو ہدایت کی کہ شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلاتعطل کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں