ہڑپہ اور اس کے گردونواح میں ہومیوپیتھک لائسنس کی آڑ میں ایلوپیتھک کی پریکٹس کا انکشاف

Spread the love

جگہ جگہ بنے کلینکس کے فرنٹ الماریوں میں ہومیوپیتھک کی ادویایات جبکہ ان کے پیچھے مریض کو طریقہ علاج ایلوپیتھک کے ذریعے ڈرپ اور انجیکشن لگا کر انسانی جانوں سے کھیلنے کا دھندہ عروج پر انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے میں

ہڑپہ(چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف ساہیوال) تفصیل کے مطابق ہڑپہ اور اس کے گردو نواح میں بنے ہومیوپیتھک کلینکس کو دوحصوں میں تقسیم کرکے پہلے حصہ میں رکھی گئی الماریوں میں ہومیوپیتھک کی ادویات دیواروں پر ہومیوپیتھک طریقہ علاج کے اشتہارات چسپاں کرکے محکمہ صحت اور دیگر اداروں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی جاتی ہے جبکہ ان الماریوں کے پیچھے ایلوپیتھک طریقہ علاج کی ادویات ڈرپ اینڈ انجیکشن لگا کر انسانی قیمتی جانوں سے کھیلنے کا مکمل انتظام موجود ہے انسانی جانوں اور جسمانی عزا کے کھیلنے کا یہ کھیل اتنا دیدہ دلیر سے جاری ہے کہ جیسے قانون ان کے گھر کی لونڈی ہے عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال سی او ہیلتھ ساہیوال ہیلتھ کیئر کمیشن پنجاب سے فوری نوٹس لے کر ہومیوپیتھک طریقہ علاج کی آڑ میں ایلوپیتھک کی پریکٹس کر کے انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں