جہلم(اختر شاہ عارف)25۔ دسمبر
یوم ولادت قائد اعظم محمد علی جناح کےحوالے سے جہلم کی معروف فلاحی تنظیم “الفلاح مشین محلہ جہلم” میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب کے صدر فضل حسین اور مہمان خصوصی مشہور سماجی شخصیت عبدالغفور چوہان چئیرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومین راٸٹس ضلع جہلم تھے۔ اس تقریب میں شہر بھرکے مختلف طبقہ فکر کی مشہور شخصیات کے علاوہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔تلاوت کلام پاک کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی۔ اس تقریب میں مقررین اور ادارہ ہذا کی طالبات نے قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی پر تقاریر کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح بر صغیر کے وہ سیاسی مدبر اور راہنما تھے۔جن کی قیادت میں مسلمانوں کے لیئے ایک الگ مملکت کا قیام و حصول ممکن ہوا ایسے نڈر اور بے باک راہنما صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔۔ جس پر سب حاضرین نے تالیاں بجا کر مقررین کو خوب داد دی۔ تقریب کے دوسرے شرکاء میں راجہ راشد سلیم، ہارون رشید، طارق مدنی،ملک ذیشان، عبدالرؤف، محمداسلم،محمد عمر بٹ اور دیگر شرکاء شمال تھے۔ آخر میں مہمان خصوصی عبدالغفور چوہان چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم نے کہا “الفلاح” تنظیم جہلم کی ہی نہیں بلکہ راولپنڈی ڈویژن کی مشہور اورایک جانی پہچانی تنظیم ہے چند سال پہلے تنظیم الفلاح کی بچیوں نے راولپنڈی ڈویژن میں کوکنگ میں فرسٹ پوزیشن حاصل کی تھی۔میں”الفلاح” کے سٹاف اور کونسل کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں کہ وہ معاشرے میں ایک مثبت اور فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔اپنے اختتامی کلمات میں عبدالغفور چوہان نے کہا اس سال نئے سال کی خوشی سادگی میں مناٸی جائے کیونکہ فلسطین کہ مسلمان غزہ میں شہید ہو رہے ہیں اللہ تعالی سب شہیدوں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔ یہ مسلمان ممالک کےسربراہان کو اور امت مسلمہ کےاکٹھا ہونے کا وقت ہے۔کہ وہ مل کر فلسطین کے مسلمانوں پر جو ظلم ہو رہا ہے اس کے خلاف آواز اٹھائیں۔
