طلباء ملک و قوم کے مستقبل ہے ان کے مسائل حل کرنا وقت کی ضرورت ہے، طلباء اپنے تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں. چئیرمین شاہ خالد شینواری
لنڈی کوتل
لنڈی کوتل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل چیئرمین شاہ خالد شینواری ،کالج کے طالب علم راج ولی، عبید و دیگر نے کہا کہ گزشتہ ہفتے لنڈی کوتل پوسٹ گریجویٹ کالج لنڈی کوتل میں ایک تقریب منعقد ہوا جس پر طلباء اور کالج منیجمنٹ کے مابین کچھ غلط فہمی پیدا ہوئے جن کو ہم نے باہمی رضا مندی سے حل کیا انہوں نے کہا کہ طلباء اپنے تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں اور تعلیم کے حصول کے لئے جدوجہد کریں راج ولی شینواری نے کہا کہ کالج سٹاف کے ساتھ درپیش مسئلہ چئیرمین شاہ خالد شینواری و دیگر نے خوش اسلوبی سے حل کیا جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں اور تمام طلباء کالج سٹاف کے دل آزاری کی معذرت خواہ ہیں
