حماس کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔اسرائیلی وزیرِ اعظم

Spread the love

یرغمالیوں کی رہائی کے نئے معاہدے کیلئے حماس کی کوئی ڈیڈ لائن قبول نہیں۔نیتن یاہو

غزہ:(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسرائیل کے وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ یرغمال اسرائیلیوں کی واپسی اور حماس کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، یرغمالیوں کی رہائی کے نئے معاہدے کے لیے حماس کی کوئی ڈیڈ لائن قبول نہیں.اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا ک ہغزہ جنگ کئی ماہ تک جاری رہے گی، یقینی بنانا ہو گا کہ آئندہ غزہ سے اسرائیل کو کوئی خطرہ نہ ہو۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم کا مزید کہنا ہے کہ آہستہ آہستہ حماس کی صلاحیت اور اس کے رہنماؤں کو ختم کردیں گے، یرغمالیوں کی رہائی کے نئے معاہدے کے لیے حماس کی کوئی ڈیڈ لائن قبول نہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان سرحدی علاقہ اسرائیل کے ماتحت ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں