تین مسلح اشخاص نے سوٹوں اور ڈنڈوں سے معذور شخص افضل کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے 50ہزار روپے اوردیگر گھریلو سامان چھین لیا

Spread the love

چیچہ وطنی تھانہ صدر کی حدود چک نمبر 38/12 ایل میں تین مسلح اشخاص طارق.غفار.اور اکرام عرف پانڈا نے سوٹوں اور ڈنڈوں سے معذور شخص افضل کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے 50ہزار روپے اوردیگر گھریلو سامان چھین لیا محمد افضل اور اس کے رشتہ داروں نے بتایا کہ ملزمان جسم کے مختلف حصوں پر تیزاب ڈالتے رہے جو ہسپتال میں زیر علاج ہے علاقہ کے لوگوں نے ایک ملزم اکرام عرف پانڈا کو پولیس کے حوالے کیا مگر پولیس نے ملزم کو بغیر کاروائی کئے چھوڑ دیا چاند علی اور دیگر نے ڈی پی او ساہیوال اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک معزور شخص جس کا دماغی توازن درست نہیں اس کے ساتھ اتنی بڑی زیادتی اور پھر گرفتار ملزم کو پولیس نے پیسے لے کر چھوڑ دیا ہے پولیس کے ذمہ داران کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے اور ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے رپورٹ سید الطاف حسین شاہ نمائندہ لاھور رنگ نیوز چیچہ وطنی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں