ہڑپہ الیکشن 2024 کے لیے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 142 چوہدری محمد آصف کا کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر عدالت سے رجوع کرنے کو فیصلہ
عمران خان کی مقبولیت سے خائف ٹولہ اس قدر بوکھلاہٹ کا شکار ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مظبوط امیدواروں کو ہر حال میں الیکشن سے باہر کرنے کی کوشش ہورہی ہے ۔چوہدری محمد آصف
ہڑپہ(چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویژنل برو چیف ساہیوال) تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 142ساہیوال سے چوہدری محمد آصف کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے فیصلہ کے خلاف حصول انصاف کےلیےعدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے چوہدری محمد آصف نے موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یوں تو پورے پاکستان میں ہی پی ٹی آئی کو مشکل ترین صورتحال کا سامنا ہے مختلف نوعیت کی رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں اسی تناظر میں حلقہ این اے 142 سے میرے کاغذات نامزدگی بطور امیدوار بھی مسترد کردیے گئے ہیں جس کے خلاف میں حصول انصاف کےلیے عدالت سے رجوع کر رہا ہوں اس یقین کے ساتھ کہ فیصلہ حق اور سچ کا ہوگا الیکشن کمپین کے حوالہ سے ان کا مؤقف بڑا واضع تھا کہ پی ٹی آئی کو الیکشن سے جتنا دور رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے عوام میں پی ٹی آئی کی مقبولیت میں اتنا ہی اضافہ ہوتا جارہا ہے حالات جیسے بھی ہوں ہم الیکشن کا میدان خالی نہیں چھوڑیں گے حلقہ این اے 142 کی سیٹ ان شاءاللہ پی ٹی آئی کی ہے فیصلہ عوام کو کرنے دینا چاہیے پاکستان میں بہت تجربات ہوچکے اب ملک پاکستان مزید تجربات کا متحمل نہیں ہوسکتا
