ساہیوال :پنجاب حکومت کا عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کے لئے انقلابی قدم

Spread the love

چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف ساہیوال
ساہیوال :پنجاب حکومت کا عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کے لئے انقلابی قدم،ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے لئے ریکارڈ970بیڈز کی منظوری دے دی،ساہیوال انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے لئے علیحدہ 180بیڈز بھی منظور کر لی گئیں،ہسپتال میں بیڈز کی تعداد موجودہ377سے بڑھ کر1150ہو گئی،اضافی بیڈز کی منظوری سے ادویات کی فراہمی، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی تعیناتی میں بھی اضافہ ہوگا جس سے مریضوں کودرپیش مسائل بڑی حد تک حل ہونگے۔ شہر کے سماجی و سیاسی حلقوں نے بیڈز کی ریکارڈ منظوری پر کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد عمران حسن خان اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اختر محبوب کی کاوشوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ ہسپتال کی بہتری اور طبی سہولیات میں اضافے کے لئے ان کی گراں قدر خدمات کو ساہیوال کے شہری تادیر یاد رکھیں گے۔ واضح رہے کہ ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال اب تک صرف 377بیڈز کی منظور شدہ تعداد پر طبی خدمات فراہم کر رہا تھا جبکہ مریضوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے جس سے انہیں ادویات اور دیگر سروسز کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا تھا۔ کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید اور ہسپتال انتظامیہ نے اس سنگین مسئلے کو صوبائی حکومت کے سامنے اٹھایا اور کئی ماہ کی کوششوں سے نئے بیڈز کی منظوری حاصل کی گئی۔ نوٹیفیکیشن کی خاص بات ساہیوال انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے لئے علیحدہ 180بیڈز کی منظوری ہے جس سے انسٹیٹیوٹ کو فنگشنل کرنے میں بڑی مدد ملے گی اور جدید مشینری کی تنصیب سے انجیوگرافی، انجیو پلاسٹی، ہارٹ بائی پاس کی سہولیات بھی دستیاب ہونگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں