خدمت کا مشن افضل ترین عبادت ہے، محمد عدیل

Spread the love

وزیرآباد (نامہ نگار ) خدمت کا مشن افضل ترین عبادت ہے. معذور افراد کو بحال کر کے معاشرے کا فعال حصہ بنانے کا عمل انسانی خدمت کی بہترین کاوش ھے. ان خیالات کا اظہار مسلم ھینڈز کراچی زون کے مینجر اور شعبہ ھیلتھ کے انچارج محمد عدیل نے لائیولی ھڈ آفیسر شمس الرحمان کے ھمراہ مسلم ھینڈز ادارہ برائے بحالی جسمانی معذوراں وزیرآباد کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ھوئے کیا. انہوں نے ادارہ کے مختلف شعبوں کے معائنہ کے دوران ورکرز کی کارکردگی کوسراہا.بحالی مرکز کے انچارج عابد مغل نے مریضوں کو بہتر سہولتوں کی فراہمی اور مرکز کی آپ گریڈیشن کے لئے درکار سامان کی تفصیلات سے آگاہ کیا. جس
پر انہوں نے دس لاکھ روپے سے زائد گرانٹ کی منظوری کا اعلان کیآ.اس موقع پر پبلک ریلیشن پرسن طارق جاوید ملک، ڈاکٹر شاہ زیب اور ڈاکٹر ہادیہ بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں