مملکت خداداد پاکستان کو جب بھی ضرورت پڑی ہماری قیادت نے نہ صرف اس کو سنبھالا بلکہ سنوارنے کا حق ادا کیا، ڈاکٹر نثار احمد چیمہ

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنماسابق ایم این اے ڈاکٹر نثار احمد چیمہ،سابق ایم پی اے بیگم طلعت شوکت چیمہ،صوبائی رہنماامتیاز اظہر باگڑی نے کہا ہے کہ مملکت خداداد پاکستان کو جب بھی ضرورت پڑی ہماری قیادت نے نہ صرف اس کو سنبھالا بلکہ سنوارنے کا حق ادا کیا،مسلم لیگ ن پنجاب اور وفاق میں تمام طبقات کے اتحاد کی علامت ہے، پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کو مخالفین جس طاقت سے دباتے ہیں تاریخ گواہ ہے عوام اسی طاقت سے دوبارہ اقتدار میں لاتے ہیں، اب خوشحالی کا وہ دور شروع ہوگا جس میں غربت اور بے روزگاری کو مل کر بھگائیں گے صنعت و زراعت میں ترقی سے ملک معاشی خوشحالی کی جانب گامزن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب اور وفاق میں تمام طبقات کے اتحاد کی علامت ہے عوامی مقبولیت پر مبنی پالیسیاں اور منصوبے پاکستان مسلم لیگ ن کا منشور ہیں، ترقی کے دور کا وہیں سے آغاز ہونے جارہا ہے جہاں سے روکا گیا تھا، شیر کی واپسی نے لوگوں میں ایک امید کی کرن پیدا کر دی ہے۔پاکستانی عوام8فروری کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو بھاری اکثریت سے ووٹ دے کر اقتدار میں لائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں