وزیرآباد(نا مہ نگار) انسانیت کی فلاح وبہبود اور انسانی خدمت سے ہی رضا اور قرب الٰہی حاصل ہوتا ہے،جن معاشروں میں انسانیت کی خدمت کو اولین ترجیحات میں شامل رکھا جاتا ہے وہ معاشرے قومیں کامیابی کی منازل کو پالیتی ہیں،انجمن بہبودی مریضاں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیرآباد نے عوام کی فلاح وبہبود ک جو فری پراجیکٹس شروع کئے ہوئے ہیں ان سے ہسپتال انتظامیہ کی اور حکومتی اقدامات میں بھرپور معاونت مل رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار ایم ایس ڈاکٹر محسن طارق نے ناصر محمود اللہ والے کی صدارت میں انجمن بہبودی مریضاں کے ماہانہ اجلاس میں کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر خاور سلطان،وقاص سعید،طاہر رفیق منہاس،سوشل میڈیکل آفیسر ماہ نور چیمہ،محمد اسلم جاوید خان،محمد اسلم جتالہ،صوفی محمد اقبال،ڈاکٹر سید رضا سلطان،محمد اشرف نثار،ذیشان علی گوندل،اعجاز حسین،عاصم جمیل،زبیر احمد،قاری عبد الخالق،مرزا محمد اقبال،سکندر ملک ودیگر بھی موجودتھے۔ناصر محمود اللہ والے نے بتلایا کہ گزشتہ ماہ انجمن بہبودی مریضاں کے زیر انتظام ڈائیلسز شعبے میں 780مریضوں کے ڈائیلسز اور انجمن کی ڈسپنسری سے2286مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں انجمن کے زیر انتظام ہسپتال میں مسجد کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے مسجد میں نقش ونگار ہورہا ہے۔اجلاس کے اختتام پر ملک تنویر احمد فاران ٹریولزکی ہمشیرہ،میاں محمد اقبال ارائیں کی ہمشیرہ،عبد الوحید اعوان ایڈووکیٹ،ماسٹر عبد الرشید اعوان کی والدہ،میاں ارشاد حسین پراپرٹی والوں کے بھائی میاں منور حسین آف ملائیشیا ء،طاہر جاوید مٹھو کی اہلیہ،ککے زائی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سرپرست ملک ارشد کی وفات پر بلندی درجات،بیماروں کے لئے صحت یابی،استحکام پاکستان اور ملکی سلامتی کی دعا کروائی گئی
