چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف ساہیوال
ساہیوال : کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی زیر نگرانی میونسپل کارپوریشن شہر کے دونوں بس اڈوں سے ریکارڈ ریکوری کر رہی ہے اور مالی سال کے پہلے6ماہ میں ایک کروڑ3لاکھ69ہزار روپے آمدن ہوئی جو پچھلے سال اسی عرصے کے دوران صرف 49لاکھ86ہزار تھی۔ ان میں بیرون لاری اڈا اور ریلوے روڈ بس سٹینڈ شامل ہیں۔ یہ بات چیف آفیسر اشفاق احمد نے کمشنر آفس میں منعقدہ روزانہ کارکردگی اجلاس میں بتائی جس کی صدارت کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سیدنے کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، چیف آٖفیسر کارپوریشن اشفاق احمد اور پسپ پروگرام کے سٹی مینجر محمد اسجد خان سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے کارپوریشن کی ریکوری برانچ کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایت کی کہ شہر میں داخل ہونے والی ہر پبلک ٹرانسپورٹ سے فیس وصولی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے بائی پاس سے گزرنے والی بسوں سے فیس وصولی کے لئے بنائی گئی خصوصی ٹیموں کی نگرانی کی بھی ہدایت کی۔
