وزیرآباد (نامہ نگار) آزاد امیدوار پی پی35بابو عامر رضا بٹ نے کہا ہے کہ عوامی امیدوں پر پورا اترنے کے لیے پرعزم ہوں، اللہ تعالیٰ نے عزت دی تو انشاء اللہ ضلع و تحصیل وزیرآباد کو ماڈل ضلع و تحصیل بنائیں گے، شہر وزیرآباد کے تمام علاقوں میں ترقی اور خوشحالی چاہتا ہوں مسائل کے حل اور خوشحالی سے عوام کے حالات بدل جائیں گے۔میں علاقائی مسائل پریشانیوں سے بخوبی واقف ہوں، اللہ پاک نے آپ سب کی مدد سے موقع دیا تو انشا ء اللہ عوام کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانا میرا اولین فرض ہوگا،اپنے حلقے کے مسائل سننے کے لیے انہیں حل کرنے کے لیے خود ہمہ وقت اپنے حلقے کا دورہ اور عوام سے رابطے میں رہوں گا ہمارا منشور ہے کہ عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اپنے علاقے میں ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت میرا مشن ہے عوامی مسائل کے پیش نظر سیاست میں اترا ہوں، اللہ پاک نے اگر جیت سے ہمکنار کیا تو عوام جلد ہی تبدیلی محسوس کرے گی اور حلقے کی عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے۔
