سٹی ٹریفک پولیس کی مبینہ ملی بھگت یا لاپرواہی۔شہر بھر میں جگہ جگہ ناجائز تجاوزات

Spread the love

وزیرآباد( نامہ نگار) سٹی ٹریفک پولیس کی مبینہ ملی بھگت یا لاپرواہی۔شہر بھر میں جگہ جگہ ناجائز تجاوزات اڈے اور پارکنگ مافیا کا راج۔پارکنگ اور ناجائز اڈوں کے باعث شہر میں ٹریفک کی لمبی قطاریں لگنے لگیں۔ٹریفک پولیس خواب غفلت کے مزے لے کر دفاتر اور کمروں تک محدود۔تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں ناجائز اڈوں اور پارکنگ کی بھرمار کے باعث احمد نگر روڈ ۔کچہری چوک سیالکوٹ روڈ اور اللہ والا چوک میں ٹریفک بلاک رہنے لگی ۔رہی سہی قصر سڑک کے ارد گرد ناجائز تجاوزات مافیا نے پوری کر رکھی ہے شہریوں کو پیدل چلنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ٹریفک بلاک ہونے کے باعث ایمبولینسز کا ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچنا مشکل رہتا ہے۔سٹی ٹریفک پولیس کی ناقص پلاننگ کے تحت شہر میں کچہری چوک۔احمد نگر چوک۔اللہ والا چوک اور سیالکوٹ روڈ پر ہر وقت ٹریفک بلاک رہتی ہے۔اطلاع کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس کے جوان مختلف دکانوں میں پرائیویٹ دفاتر بنا کر سارا سارا دن ادھر گزار دیتے ہیں اور ان کی لاپرواہی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔شہر کے سیاسی سماجی حلقوں نے سی ٹی او گوجرانوالہ اور آر پی او گوجرانوالہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں