حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی معاشرتی مثبت شعور کے پھیلاؤ کے لئے کوشاں

Spread the love


(جہلم سے راجہ وقار کی رپورٹ)یہ رورل ھیلتھ سنٹر خلاص پور ھے جو جہلم شھر سے سوا گھنٹے کی مسافت پر ھے – یہاں لگ بھگ روزانہ 6 سو مریض آتے ھیں نیز یہاں مریض داخل بھی ھوتے ھیں – یہاں پانی کی دستیابی ‘ پرانا کنواں خشک ھونے کے باعث نہ ھونے کے برابر تھی – جس سے مخلوق اللہ کے لئے مشکل تھی ۔۔۔
185 فٹ کی پہلی ناکامی کے بعد دوبارہ نئی جگہ پر 215 فٹ کی گہرائی سے الحمدللہ وافر پانی مل گیا جسے تین ھارس پاور کی موٹر سے منسلک کرکے پانی کو ٹینکی تک پہنچایا جا رھا ھے .جس سے کثیر تعداد میں عوام الناس کو 24 گھنٹے صاف شفاف پانی کی سہولت میسر آ گئی ھے .۔ اس صدقہِ جاریہ پر لگ بھگ تین لاکھ کی لاگت آئی ۔اس صدقہِ جاریہ کی دعائے خیر ڈاکٹر وسیم اقبال ڈسٹرکٹ پرنسپل ھیلتھ آفیسر نے کی ۔ نیز حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی سی او ھیلتھ میاں مظھر حیات و رورل ھیلتھ سنٹر کے تمام عملے کی بھی اس صدقہِ میں تعاون کی دلی طور پر مشکور ھے ۔
اللہ تعالیٰ اس صدقہِ جاریہ کو شامل حال دوستوں سمیت تمام امت محمدیہ ﷺ کے حق میں قبول فرمائیں آمین 💦🤲

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں