ساہیوال قبولہ میں سیف سٹی کیمروں کا باقاعدہ افتتاح

Spread the love


ساہیوال چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف ساہیوال:قبولہ میں سیف سٹی کیمروں کا باقاعدہ افتتاح۔ مہمانوں کا شہر میں شاندار استقبال۔ تفصیل کے مطابق قبولہ شہر اور گردو نواح میں لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر ار پی او ساہیوال جناب محبوب رشید ، ڈی پی او پاکپتن کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت، انچارج ایس پی انویسٹیگیشن پاکپتن میڈم شاہدہ پروین صاحبہ اور چوہدری طاہر اقبال جٹ مینجنگ ڈائریکٹر گو فوڈز ، چیئرمین ستارہ ویلفیئر ٹرسٹ قبولہ اور سی ای او ستارہ پٹرولیم سروس پرائیویٹ لمیٹڈ مہمان خصوصی تھے۔ ار پی او نے گولا چوک تا فیصل چوک قبولہ تک کیمروں کا معائنہ کیا اور سیف سٹی کیمروں کے متعلق لوگوں کی رائے جانی۔ شہریوں نے مہمانوں کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے شاندار استقبال کیا۔
سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت تقریبا 100 عدد کیمرے تھانہ قبولہ کی حدود میں لگائے گے ہیں۔ کیمرے عارفوالہ روڈ 35 والی پلی سے لے کر جامعہ اسلامیہ، قبولہ شہر، مرلے چوک اور سواہا محل بہاول نگر روڈ تک لگائےگے ہیں ۔ جدید ترین ہائی ریزولیشن کیمروں کی تنصیب کا کام مکمل ہو چکا ہے۔قبولہ پنجاب بھر میں پہلی اور واحد ٹاون کمیٹی ہے جہاں سیف سٹی پروجیکٹ کام کر رہا ہے۔اہل شہر و علاقہ اور خاص کر سیول سوسائٹی نے “محسن قبولہ” جناب چوہدری طاہر اقبال جٹ کی سماجی خدمات کو سہراتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔سیف سٹی منصوبہ نہ صرف عوام کے جان و مال کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرے گا بلکہ پولیس کی معاونت اور علاقہ میں امن و امان کے استحکام میں مثبت پیشرفت ثابت ہوگا۔
سیف سٹی قبولہ کی افتتاحی تقریب ڈی ایس پی آفس عافوالہ میں منعقد ہوئی۔جس میں مہمان خصوصی آر پی او ساہیوال جناب محبوب رشید صاحب نے چوہدری طاہر اقبال جٹ اور مرزا اعجاز احمد ججی کی خدمات کو سہراتے ہوئے انہیں اعزازی شیلڈ پیش کیں۔ اور چوہدری طاہر اقبال جٹ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ تھانہ احمد یار میں بھی سیف سٹی کیمروں کا انتظام کروا دیں جس کا انہوں نے باقاعدہ اعلان بھی کر دیا۔
اس موقع پر چوہدری طاہر اقبال جٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی عارف والا کی افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے قبولہ کو بھی سیف سٹی بنانے کا منصوبہ میرے ذہن میں آیا اور میں اللہ تعالی کا بے حد مشکور ہوں کہ یہ منصوبہ پایا تکمیل کو بچانے میں کامیاب ہوا ۔قبولہ اور علاقہ کے عوام کے لیے بے شمار ترقیاتی اور خدمت خلق کے منصوبے پائپ لائن میں ہیں جو بہت جلد پایا تکمیل تک پہنچائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ خدمت مرکز عارف والا کی تعمیر نو اور تزین و آرائش کر کے دلی خوشی ہوئی میرا مقصد عارف والا شہر کے لوگوں کی عزت و وقار میں اضافہ کرنا اور جدید سہولتیں فراہم کرنا ہے۔سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت تقریبا 100 عدد کیمرے تھانہ قبولہ کی حدود میں لگائے گے ہیں۔ کیمرے عارفوالہ روڈ 35 والی پلی سے لے کر جامعہ اسلامیہ، قبولہ شہر، مرلے چوک اور سواہا محل بہاول نگر روڈ تک لگائےگے ہیں ۔ جدید ترین ہائی ریزولیشن کیمروں کی تنصیب کا کام مکمل ہو چکا ہے۔قبولہ پنجاب بھر میں پہلی اور واحد ٹاون کمیٹی ہے جہاں سیف سٹی پروجیکٹ کام کر رہا ہے۔اہل شہر و علاقہ اور خاص کر سیول سوسائٹی نے “محسن قبولہ” جناب چوہدری طاہر اقبال جٹ کی سماجی خدمات کو سہراتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔سیف سٹی منصوبہ نہ صرف عوام کے جان و مال کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرے گا بلکہ پولیس کی معاونت اور علاقہ میں امن و امان کے استحکام میں مثبت پیشرفت ثابت ہوگا۔
سیف سٹی قبولہ کی افتتاحی تقریب ڈی ایس پی آفس عافوالہ میں منعقد ہوئی۔جس میں مہمان خصوصی آر پی او ساہیوال جناب محبوب رشید صاحب نے چوہدری طاہر اقبال جٹ اور مرزا اعجاز احمد ججی کی خدمات کو سہراتے ہوئے انہیں اعزازی شیلڈ پیش کیں۔ اور چوہدری طاہر اقبال جٹ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ تھانہ احمد یار میں بھی سیف سٹی کیمروں کا انتظام کروا دیں جس کا انہوں نے باقاعدہ اعلان بھی کر دیا۔
اس موقع پر چوہدری طاہر اقبال جٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی عارف والا کی افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے قبولہ کو بھی سیف سٹی بنانے کا منصوبہ میرے ذہن میں آیا اور میں اللہ تعالی کا بے حد مشکور ہوں کہ یہ منصوبہ پایا تکمیل کو بچانے میں کامیاب ہوا ۔قبولہ اور علاقہ کے عوام کے لیے بے شمار ترقیاتی اور خدمت خلق کے منصوبے پائپ لائن میں ہیں جو بہت جلد پایا تکمیل تک پہنچائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ خدمت مرکز عارف والا کی تعمیر نو اور تزین و آرائش کر کے دلی خوشی ہوئی میرا مقصد عارف والا شہر کے لوگوں کی عزت و وقار میں اضافہ کرنا اور جدید سہولتیں فراہم کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں