وزیرآباد (نامہ نگار ) مغل بادشاہوں کے مسکن شہر وزیرآباد میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ابلتے گٹر ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکیں سٹریٹ لائٹس سے محروم گلیاں جبکہ گلی میں کھڑے پانی نے محکمہ سوئی گیس کے میٹرون کا ستیا ناس کردیا لوگ فاکہ کشی پر مجبور ھوگئے جبکہ متعلقہ افسران اور حکام خاموش تماشائی تفصیلات کے مطابق وزیرآباد کے مختلف علاقوں حاجی پورہ اللہ جوایا کالونی جلال پورہ دھونکل روڈ سمعیت مختلف علاقوں میں گندگی کے ڈھیر کوڑے کرکٹ سے بھری گلیاں سٹریٹ لائٹس سے محروم گلیان جبکہ رہی سہی کسر ابلتے گٹروں اور گلی محلوں میں کھڑے پانی نے نکال دی حاجی پورہ گلی نمبر 2 کے رہائشیوں نے میڈیا کو بتایا کہ ھماری گلی میں کھڑا پانی ھمارے سوئی گیس کے میٹروں داخل ھوگیا ھے جس کی وجہ سے انکو مالی نقصان کے ساتھ گیس نہ ملنے پر وہ فاقہ کشی پر مجبور ھیں اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد تحصیل میونسپل آفیسر اور متعلقہ افسران کو بھی مطلع کیا گیا لیکن وہ بھی خاموش تماشائی بنے ھوئے ھیں جبکہ گلی محلوں میں کھڑے پانی اور ابلتے گٹروں سے اھل علاقہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ھوگئے ھیں اھل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر سے اپیل کی ھے کہ اس صورتحال پر نوٹس لیں اور ان مشکلات کا اپنی نگرانی میں سدباب کریں
