
جہلم (اختر شاہ عارف)آج جہلم اوور سیز فاؤنڈیشن نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں 250 بیڈز پر مشتمل نئے گائنی اینڈ میٹرنٹی بلاک کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔اس سلسلہ میں باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق ، اسسٹنٹ کمشنر مبین احسن ،بابا جی عرفان الحق ،سی ای او ہیلتھ میاں مظہر حیات ، ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم آصف جاوید ، صدر بار ایسوسی ایشن شیخ اکرم الحق ، معروف سماجی راہنما ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیاء ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری واجد حسین ، واپڈا ایکسین محمد فہد ، راجہ عبّاس دیوان سعید ،چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم عبدلغفور چوہان ، چیئرمین چیمبر آف كامرس ملک خاور ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مسٹر اشتیاق سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی خصوصی شرکت کی۔مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں چوہدری پرویز اختر چیئرمین جہلم اوور سيز فاؤنڈیشن کو خراج تحسین پیش کیا۔ان کے ساتھ وائس چئیرمین چوہدری مختار احمد شریف ، سیکرٹری چوہدری ساجد امین اور ٹرسٹی محمد گلزار کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیاء نے اس پروگرام میں پل کا کردار ادا کیا ہے۔ان کی بھرپور کاوشوں سے ہی اس عظیم منصوبے کی بنیاد رکھی گئی۔جہلم کی عوام کے لئے یہ منصوبہ کسی بھی نعمت سے کم نہیں ہے۔جہلم اوور سیز فاؤنڈیشن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔اس منصوبے کی وجہ سے ٹیچنگ ہسپتال کی راہ میں رکاوٹیں بھی دور ہوں گی۔ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیاء نے سابق ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنے دور میں اس منصوبے پر اہم اقدامات کئے ۔
