خیبر سے ( امان علی شینواری )
مشکل حالات میں حلقے کی دن رات خدمت کی ہے، ترقیاتی کاموں کی تکمیل کریڈیٹ یے، انتخابات ملتوی کرنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونگیں،بجلی، پانی، تعلیم اور روزگار فراہم کرنے پر توجہ دینگے، مقابلہ عوامی مشکلات سے ہے، سابق ایم پی اے اور حلقہ پی کے 70 خیبر ٹو سے مسلم لیگ ن کے امیدوار الحاج بلاول آفریدی۔
ضلع خیبر کے حلقہ پی کے 70 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار الحاج بلاول آفریدی نے میڈیا کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بطور ایم پی اے اور اپنی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اپنے حلقہ نیابت میں جو ترقیاتی کام کئے ہیں اس کی مثال پیش نہیں کی جا سکتی بلاول آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی مرکز اور صوبے میں برسراقتدار تھی جو کسی صورت عوامی ترقی اور خوشحالی کے لئے فنڈز دینے کے تیار نہیں تھی لیکن انہوں نے پارلیمنٹ میں جاندار کردار کی بدولت اپنے حلقے کے لئے بہت کچھ کیا بلاول آفریدی نے کہا کہ سینیٹ میں انتخابات روکوانے کی قرارداد قابل مذمت ہے اور الیکشن سے فرار مسائل کا حل نہیں بلکہ انتخابات کے التواء کی صورت میں پاکستان اور عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا بلاول آفریدی نے کہا کہ دوسری مرتبہ عوام نے اعتماد کیا تو جبہ ڈیم کی تکمیل، گیس اور پانی کی فراہمی، یونیورسٹی کمیپس اور شاکس گریڈ اسٹیشن کو ہر صورت ممکن بنانے کے لئے شبانہ روز کام کرینگے انہوں نے کہا کہ قوم کو تعلیم یافتہ بنانا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے کام کرنا ترجیحات میں شامل ہیں بلاول آفریدی نےکہا کہ کویڈ کے دوران بھی ان کے خاندان نے جاندار کردار ادا کیا اور اپنے حلقے میں موجود رہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قصہ پارینہ بن چکی جبکہ دیگر امیدوار عوامی حمایت حاصل کر نہیں سکتے انہوں نے کہا کہ عوام مسائل کیساتھ ان کا مقابلہ ہے جیسے ہر صورت جیتنا ہوگا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت مرکز اور صوبے میں بنیں گی اور یہ پاکستان کی بہتری کی نوید ہوگی انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے میدانوں میں گلی اور کوچوں کی پختگی سمیت چھوٹے بڑے اتنے کام سابق دور میں کئے ہیں جن کو گننا مشکل ہے اور کارکردگی پر دوبارہ بھی عوام پارلیمنٹ تک پہنچائیں گے
