یوٹیلیٹی سٹورز افادیت کھونے لگے چینی اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ،

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) یوٹیلیٹی سٹورز افادیت کھونے لگے چینی اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ،ایک ماہ سے آٹے کی سپلائی بھی نہ ہوسکی اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں عام مارکیٹ سے زیادہ ہیں خریداری کیسے کریں عام مارکیٹ کو ہی ترجیح دیں گے شہری۔وزیرآباد میں یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ سارا سارا دن گاہک کے منتظر رہنے لگے چینی کی قیمت میں 6 روپے کلو اضافہ کر دیا گیا چینی 149 روپے سے بڑھا کر 155 روپے کلو گرام کر دی گئی جبکہ گھی کی قیمت 395 روپے کلو گرام سے بڑھا کر 435 روپے کلو ہو گئی بیسن 296 روپے کلو گرام جبکہ دال چنا کی قیمت 268 روپے کلو گرام ہے عام مارکیٹ میں گھی 410 روپے کلو گرام دال چنا 250 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے چائے کی قیمت بھی یوٹیلیٹی اسٹورز کی نسبت عام مارکیٹ میں سستی ہیں دیگر اشیائے خورد و نوش کا بھی عام مارکیٹ میں یوٹیلیٹی سٹورز کی نسبت کافی فرق اور سستی ہیں۔گذشتہ ایک ماہ سے آٹا کی سپلائی بھی یوٹیلیٹی اسٹورز کو نہ ہوسکی ہے جس سے شہری نالاں اور پریشان ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی افادیت ختم ہو چکی متوسط طبقہ کے شہری یوٹیلیٹی اسٹورز سے استفادہ کرتے تھے لیکن موجودہ صورتحال میں شہریوں نے یوٹیلیٹی اسٹورز کا رخ کرنا چھوڑ دیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ عام مارکیٹ سے اشیائے خورد و نوش اگر سستی دستیاب ہونگی تو یوٹیلیٹی اسٹورز پر خریداری کیوں کریں شہریوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی افادیت ختم نہ ہو.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں