وزیرآباد(نامہ نگار) زنگ آلود بوسیدہ پائپ واٹر سپلائی شہر میں بیماریاں پھیلانے کا سبب گردہ و مثانہ کے امراض سمیت معدہ و جگر کے امراض پھیلنے کا خدشہ ورلڈ بینک کی جانب سے دستیاب فنڈز کو واٹر سپلائی کے پائپ تبدیل کرنے پر خرچ کیا جائے شہریوں کی ڈپٹی کمشنر وزیرآباد و کمشنر گوجرانوالہ سے اپیل.وزیرآباد شہر کی لاکھوں نفوس پر مشتمل آبادی عشروں سال قبل نصب کیے گئے لوہے کے زنگ آلود پائپ لائن سے پانی کے حصول کے سبب گندا اور بدبو دار پانی پینے پر مجبور ہیں مضافات شہر میں نئے کنکشن سے مستفید شہری کافی حد تک محفوظ ہیں تاہم اندرون شہر اور قدیمی محلہ جات میں نصب کیے گئے واٹر سپلائی کے پائپ عشروں سال قبل ڈالے گئے لوہے کے پرانے پائپ بوسیدہ ہو چکے ہیں اور زنگ آلود گندا و غلیظ پانی فراہم کر رہے ہیں جس سے صارفین زنگ آلود و غلیظ پانی پینے پر مجبور ہیں اور امراض گردہ و مثانہ،جگر و معدہ کی بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ورلڈ بینک کے اشتراک سے شہر میں ہونے والے ترقیاتی کاموں میں پرانے پائپ ختم کر کے نئے پائپ نصب کیے جائیں شہریوں کی صحت و بنیادی ضرورت صاف پانی کی فراہمی کو ملخوظ رکھا جائے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر وزیرآباد و کمشنر گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پرانے و زنگ آلود پائپس ختم کر کے نئے پائپ لائن بچھانے کے احکامات جاری کیے جائیں۔
