ہڑپہ سٹی میں ابلتے ہوئے گٹروں سے ندی نالوں کے منظر پیش کرنے لگے

Spread the love

ہڑپہ سٹی میں ابلتے ہوئے گٹروں سے ندی نالوں کے منظر بارے عہدداران احساس یوتھ ونگ کا ضلعی انتظامیہ سے رابطہ پر فوری امدادی کارروائیاں جاری

فوری امدادی ٹیمیں بھیج کر ابلتے گٹروں کی صفائی کروانے پر سی او ضلع کونسل رانا نواز خاں۔ایکسیئن ضلع کونسل رضوان مارتھ.سب انجنیئر ندیم مبین۔فیلڈ انچارج محمد سعید۔اورفیلڈ عملہ کی بروقت امدادی کارروائی کرنے پر اظہارِ تشکر

ہڑپہ(چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف ساہیوال) تفصیل کے مطابق ہڑپہ شہر کے گلی محلوں میں ابلتے ہوئے گٹروں نے ندی نالوں کا روپ دھار لیا کھڑے گٹروں کے گندھے پانی سے لوگوں کا گزرنا محال ہوچکا تھا اس ابتر صورتحال کا احساس کرتے ہوئے احساس یوتھ ونگ ہڑپہ کے صدر محمد ایوب سومرہ نائب صدر حسنین ظفر نے باہم مشورہ ہوکرضلع کونسل ساہیوال کو اہلیان ہڑپہ شہر کو گٹروں کے ابلنے کو معاملے سے اگاہ کیا عہد داران احساس یوتھ ونگ کی ایک کال پر امدادی ٹیمیں رسانہ کیں فیلڈ انچارج محمد سعید کی نگرانی میں فیلڈ عملہ نے انتھک محنت اور کوشش سے ابلتے ہوئے گٹروں کی صفائی کرتے ہوئے گلی محلوں میں کھڑے گٹروں کے پانی کو صاف کرکے اہلیان ہڑپہ شہر کے لیے آسانی پیدا کی بروقت امدادی کاروائی کرنے پر احساس یوتھ ونگ ہڑپہ شہر کے صدر محمد ایوب سومرہ نائب صدر حسنین ظفر اور اہلیان ہڑپہ شہر نے سی او ضلع کونسل ساہیوال رانا نواز خاں۔ایکسیئن رضوان مارتھ۔سب انجنیئر ندیم مبین فیلڈ انچارج محمد سعید ۔اور کام کرنے والے عملہ کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں