اجتماعی ترقیاتی کونسل رجسٹرڈ المرکزجہلم کے زیرِ اہتمام اجلاس عام کا انعقاد

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف)آج اجتماعی ترقیاتی کونسل رجسٹرڈ المرکزجہلم کے زیرِ اہتمام اہم “اجلاس عام” گلشن حقیق ہال المرکزجہلم میں منعقد ہوا۔جس میں گزشتہ پورے سال2023ء کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اس اجلاس کی صدارت ڈاکٹر شاہد تنویر صدر سی ڈی سی المرکزجہلم نے کی۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔جس کی سعادت کرنل(ر)محمد عبید مرزا نے حاصل کی۔جبکہ ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سید اختر علی شاہ نے پیش کیا۔اس کے بعد تمام حاضرین نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔قومی ترانے کے کے بعد اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوا۔
سب سے پہلے جہلم کے مشہور شاعر احسان شاکر نے تمام بیمار لوگوں کی صحت یابی کیلئے دعا اور تمام مرحومین وشہداء کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیئے اجتماعی طور پر فاتحہ خوانی کرائی۔فنانس سیکرٹری کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے فنانس رپورٹ پیش کی۔جنرل سیکرٹری شاہد جلیل سیٹھی نے گزشتہ پورے سال کے دوران سی ڈی سی المرکزجہلم کے زیرِ اہتمام ہونے والے پروگرامز کی تفصیلات پیش کیں۔
اس اجلاس میں سال میں باہمی مشاورت سے سال رواں2024ءمیں ہونے والے تمام پروگرامز کو بھی حتمی شکل دے دی گئی۔اس کے ساتھ ساتھ رواں سال میں ہر ماہ ہونے والے سی ڈی سی کے ماہانہ اجلاس کے میزبانوں کے ناموں کا انتخاب بھی عمل میں لایا گیا۔
اس اجلاس عام میں ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم،ڈاکٹر محمد اسد مرزا ،شیخ شاہد جلیل سیٹھی،کرنل(ر)
محمد عبید مرزا ،محمد امین میر،میجر(ر) زرغون گل خان،محمد ارشد احمد مرزا،ارشد محمود مبارک،احسان شاکر،اقبال گل،آصف شفیق اور سید اختر علی شاہ نے شرکت کی۔اجلاس کے اختتام پر اجلاس عام کے شرکاء کو کرنل(ر) محمد عبید مرزا کی طرف سےپرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کے بعد یہ اجلاس عام اختتام پذیر ہو گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں