خیبر سے امان علی شینواری.
ریاض بہار زندگی کی 60 بہاریں دیکھنے کے بعد ملازمت سے باعزت سبکدوشی پر مبارک باد کے مستحق ہیں ۔ فرمان علی عباسی
تنظیم اساتذہ خیبر پختونخوا کے زیر انتظام تنظیم منزل پشاور میں ریاض بہار اخونذادہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب بسلسلہ ریٹائرمنٹ کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام میں مرکزی سیکرٹری جنرل تنظیم اساتذہ پاکستان فرمان علی عباسی صاحب نے خصوصی شرکت کی۔
نائب صدر صوبہ آصل جان نے مہمانوں اور شرکاء کو خوش آمدید کہا ۔
سکول آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر سمیع اللہ خلیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاض بہار نے تعلیمی دنیا میں طلباء ، اساتذہ اور تعلیمی اداروں کا یکساں خیال رکھا اور کمیونٹی کی بلاامتیاز خدمت کیں۔ صدر صوبہ ڈاکٹر محمد ناصر نے کہا کہ ریاض بہار سے میری شناسائی چار دہائیوں پر محیط ہے میں نے ہمیشہ ان کو پابندی وقت ، طلباء کی فکری اور تعلیمی تربیت سمیت اساتذہ مسائل میں خصوصی دلچسپی لینے والا انسان پایا ۔ صدر صوبہ نے فورم کی وساطت سے اساتذہ کمیونٹی کی بلاامتیاز خدمت پر ریاض بہار اخونذادہ کو عزیز جہاں کا خصوصی خطاب دیا ۔
مرکزی سیکرٹری جنرل فرمان علی عباسی نے اختتامی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم اساتذہ ہمیشہ محب وطن اور محب اسلام شخصیات کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ریاض بہار صاحب نے زندگی کی 60 بہاریں دیکھ لی اور باعزت طور پر سرکاری ملازمت سے سبکدوش ہو رہے ہیں تو تنظیم اساتذہ کی روایات کے مطابق اساتذہ برادری کے لیے گراں قدر خدمات پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
پروگرام میں تنظیم اساتذہ پاکستان کے مرکزی ذمہ داران مصباح الاسلام ، فیاض احمد کاکاخیل ، صوبائی ذمہ دار سکولز سکندر خان یوسفزئی ، اگیگا خیبر پختونخوا کے ذمہ داران آصف آفریدی ، ظہیر علی شاہ ، روح اللہ جان، جانس خان آفریدی سمیت صوبہ بھر سے تنظیم اساتذہ کے صوبائی اور ضلعی ذمہ داران نے شرکت کیں ۔
پروگرام کے اختتام پر ریاض بہار صاحب کو ان کی گراں قدر خدمات کے صلے میں تنظیم اساتذہ خیبر پختونخوا کی طرف خصوصی شیلڈز ، سوئنیرز اور دیگر مہمانانوں کو تنظیم اساتذہ کی العلم ڈائریاں پیش کی گئی
