خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

Spread the love

کوئٹہ: شہید القدس سردار قاسم سلیمانی کے شہادت کی چوتھی برسی کے موقع پر خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران اور جماعت اسلامی بلوچستان کے باہمی اشتراک سے ایک علمی کا نفرنس کا انعقاد بعنوان مزاحمت کا کلچر عالمی استکبار پر غلبہ حاصل کرنے کا راز شدت پسندی سے نمٹنے کیلئے شھید سردار قاسم سلیمانی کے کردار کے تناظر کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،
کانفرنس کے دوران ایران کے شہر کرمان میں پیش آنے والے دہشتگردی کے واقعے میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور واقعے کی مذمت کی گئی، تقریب کے مہمانِ خصوصی قونصل جنرل ایران حسن درویش وند، سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ سید ابوالحسن میری، مرکزی خطیب بلوچستان مولانا انوار الحق حقانی و دیگر شریک تھے اس موقع پر شرکہ کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام افراد جو کلمہ پڑھتے ہیں وہ مسلمان ہے اور کسی مسلمان کا بے گناہ قتل تمام انسانیت کا قتل ہے اسلام ہمیں بھائی چارہ انسانیت اور میانہ روی کا درس دیتا ہے ہم سب کو چاہیے ہم اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کریں اور تمام نیک عمل سرانجام دے شہدا کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا، قربانیوں کی وجہ سے اسلام اج پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے،دہشت گردی کا کسی فرقے یا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہوتا دہشت گرد ہوتے ہیں، تھا کہ ہاتھ قاسم سلیمانی نے شام عراق لبنان اور بہت سے ممالک میں اسلام کی مدد اور پیروی کے لیے بہت سے اقدامات کیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں