وزیرآباد(نا مہ نگار) جامع مسجد حافظ معینی قادری منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں درس قرآن و ماہانہ شب بیداری کا اہتمام کیا گیا جسمیں خطیب وصدر تحصیل وزیرآباد علامہ محمد احمد ندیم قادری،ضلعی صدرحاجی منیر حسین مغل، ناظم حلقہ درود فکر محمد وسیم اسلم قادری،صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مہر غالب نثار، مدرس منہاج انسٹیٹیوٹ آف تحفیظ القرآن قاری محمد نذیر قادری،امام مسجد ہذاء قاری محمد اشرف نقشبندی،ملک محمد ظفر کلیار،حافظ قمرزمان،علی شان قادری،صدر علماء کونسل ڈاکٹر شہزاد احمد قادری، محمد طارق قادری کیو ایف سی والے،نورالٰہی چوہان،محمد طارق مصطفوی طارق ہوٹل والے،محمد آفتاب انور قادری،محمد یوسف قادری،محمد سلیم قادری سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔علامہ محمد احمد ندیم قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے پر فتن دور میں ہر انسان خود کو تلاش کر رہا ہے سکون کا متلاشی ہے اور چاہتا کہ مجھے سکون کی زندگی مل جائے لیکن سکون ذکر الہی،تلاوت قرآن اور آداب بندگی کے بغیر ملنا قطعا ناممکن ہے شب بیداری کامقصد قرآنی آیات سے اجاگر کیا گیایہ سب برابر نہیں ہیں،اہلِ کتاب میں سے کچھ لوگ حق پر (بھی)قائم ہیں وہ رات کی ساعتوں میں اللہ کی آیات کی تلاوت کرتے ہیں اور سر بسجود رہتے ہیں۔وہ اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لاتے ہیں اور بھلائی کا حکم دیتے ہیں اور برائی سے منع کرتے ہیں اور نیک کاموں میں تیزی سے بڑھتے ہیں،اور یہی لوگ نیکوکاروں میں سے ہیں۔قرآن پاک کی ان آیات میں شب بیداری کا مقصد بیان کیا گیا ہے۔ کوئی شخص دنیا میں کسی مقام پر چلا جائے تلاوت قرآن مجید کے بغیر اس کو سکون کبھی بھی میسر نہیں آسکتااللہ پاک ہم سب کو عمل کی تو فیق عطا فرمائے آمین
