کھاد بحران بدستور برقرار، صورت حال برقرار رہی تو گندم کی پیداوار میں شدید کمی کا اندیشہ

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) کھاد بحران بدستور برقرار، صورت حال برقرار رہی تو گندم کی پیداوار میں شدید کمی کا اندیشہ ہے۔ کسان یوریا کھاد 5500 تک خریدنے پر مجبور۔ کھاد بلیک کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ناگزیر ہو چکی۔ حکومتی بے حسی سمجھ سے بالاتر ہے۔ ان خیالات کا اظہار کسان رہنما چوہدری اللہ دتہ چیمہ ایڈوکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ کسان رہنما اللہ دتہ چیمہ ایڈوکیٹ کا کہنا ہے کہ کھاد کی بروقت عدم دستیابی کے باعث گندم کی اوسط پیداوار کے شدید متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ وزیرآباد اور گردونواح میں یوریا کھاد کی عدم دستیابی اور سر عام بلیک میں فروخت پر متعلقہ حکومتی اداروں کی خاموشی معنی خیز ہے۔ کسان یوریا 5500 روپے فی بوری کے ریٹ پر خریدنے پر مجبور ہیں۔ حکومتی عدم توجہی کے باعث کسان دن بدن معاشی بدحالی کا شکار ہوتے جارہے ہیں۔ انہوں نے اعلی حکام سے معاملے کا نوٹس لے کر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں