وزیرآباد(نا مہ نگار) مسلم ہینڈز پاکستان میں 300 اسکولز میں تعلیم کی فراہمی میں کوشاں ہے جہاں 60 ہزار طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں ملک کی مختلف یونیورسٹیوں میں 5 ہزار کے قریب طلبا و طالبات مسلم ہینڈز کے تعاون سے اعلی تعلیم کا سفر جاری رکھے ہوے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ سید ضیاء النور کنٹری مینجر مسلم ہینڈز نے صحافیوں کو مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس میں دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ 1993 سے مسلم ہینڈز دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہے ہمارے ادارہ جات میں زیور تعلیم سے آراستہ ہونے والے طلبا و طالبات میں 80 فی صد طلبہ کو فری تعلیم دی جاتی ہے جبکہ بقیہ 20 فیصد میں بھی زیادہ تر تعداد کو فیس میں خصوصی رعایت دی جاتی ہے انہوں نے بتایا کہ مسلم ہینڈز صاف پانی کی فراہمی کے پراجیکٹ پر بھی کام کر رہی ہے اور ملک کے پسماندہ علاقہ جات میں ہمارا امتیاز ہے کہ ہم پاک وطن کے باسیوں کو بنیادی سہولت صاف پانی کی فراہمی میں سب سے آگے ہیں صحت کے شعبہ سے لے کر عالمی سطح پر جنگی علاقہ جات میں انسانوں کی بحالی سامان ضروریات زندگی کی فراہمی صحت کے مسائل پر ہماری خصوصی توجہ ہوتی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ خدمت انسانیت کے لیے مسلم ہینڈز کے رضا کار ہمارے ڈونرز اور ہماری ٹیم اس بات کو اعزاز اور رضائے الٰہی کا بہترین ذریعہ سمجھتی ہے انہوں نے صحافیوں کو غیر نصابی سرگرمیوں کے لیے مسلم ہینڈز کے تعاون سے بنائے گئے اسپورٹس کمپلیکس، طلبہ کے ہاسٹلز اور عائشہ کالج فار انفارمیشن ٹیکنالوجی وڈیزائنگ کا بھی وزٹ کروایا اس موقع پر سینئر صحافی افتخار احمد بٹ، صابر حسین بٹ، سیف اللہ بٹ، سید ضمیر کاظمی، نیئر عالم،صوفی اشرف نثار،رانا سلطان احمد،ملک نجیب اللہ،شکیل اعوان،کاشف محمود خاں، منظور حسین پھول،کاشف اشرف،ندیم صادق تارڑ، عارف ناز،کلیم اللہ باری،عبدالکریم چوہدری،سید مظفر زیدی،شہباز بخاری،عمر اشرف،رانا شبیر حسین، جبران بٹ، میاں وسیم،طارق چوہدری،ملک طارق،آصف بٹ،نعیم قیصر نجمی،راشد محمود صہیب نسیم،عمران سید،محمدنعیم بٹ،قمر زمان،رانا عبدالرشید، ڈاکٹر خالد،میاں ارشد لعل،مبشر علی،محمد علی،عمر راجپوت،حاجی سلطان،فاروق چیمہ،سید رضا سلطان،اسامہ بخاری،حسنین، وحید مہر،کامران مہر،یونس اکرم و دیگر بھی موجود تھے۔(فوٹو ہمراہ ہے)
