ایف آئی اے تھانہ گوجرانوالہ کا انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاون

Spread the love

وزیرآباد (نامہ نگار) ایف آئی اے تھانہ گوجرانوالہ کا انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاون،دھونکل کے مشہور زمانہ انسانی سمگلر ناصر محمود سیفی کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق دھونکل کے رہائشی محمد احمد قوم بھٹی نے تھانہ ایف آئی اے گوجرانوالہ میں درخواست دی تھی کہ انسانی سمگلر ناصر محمود سیفی نے کچھ عرصہ قبل مجھے یونان بھیجنے کے لئے ڈنکی لگوائی اور مجھ سے ساڑھے سات لاکھ روپے میں بات طے کی، 2 لاکھ روپے ناصر سیفی نے میرے گھر والوں سے پاکستان میں ہی وصول کر لئے، ترکی کے بارڈر پر کچھ لوگوں نے مجھے اغوا کر لیا،اغوا کاروں نے مجھ پر تشدد کیا اور مجھ سے پیسوں کا تقاضا کیا میرے گھر والوں نے ناصر سیفی کے کہنے پر 3 لاکھ روپے اغوا کاروں کو بھیج کر میری جان چھڑوائی۔ایف آئی اے گوجرانوالہ نے تفتیش مکمل کر کے مقدمہ درج کیا اور انسانی سمگلر ناصر محمود سیفی کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔شہری وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وزیرآبا د شہر میں بھی انسانی سمگلرز کے خلاف کاروائی کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں