مساجد اللہ کی رحمتوں برکتوں کے مراکز ہیں

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) مساجد اللہ کی رحمتوں برکتوں کے مراکز ہیں،اللہ کے گھروں کو آباد رکھنے والوں کے گھروں کو کالق کائنات آباد وشاد رکھتا ہے،مساجد ایمان کی تازگی اور رب کریم کی رضا اس سے مانگنے کی جگہیں ہیں،اللہ کے پسندیدہ بندے مساجد کی تعمیر وتوسیع تزئین وآرائش اللہ کی عطاء کردہ توفیق سے اپنا جان ومال لگا کر کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارمعروف عالم دین پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف ہزاروی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیرآباد میں مسلم ہینڈز انٹر نیشنل اور انجمن بہبودی مریضاں کے تعاون سے نو تعمیر شدہ مسلم ہینڈز مسجد کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کنٹری ڈائریکٹر مسلم ہینڈز پاکستان صاحبزادہ سید ضیاء النور،صدر ناصر محمود اللہ والے،محمد اعجاز پارس والے،ڈاکٹر عمر شریف راٹھور،ایم ایس ڈاکٹر حسن طارق،الحاج محمد رفیق بھٹہ،ایریا مینجر رانا عمر فاروق،لولی ہڈ شمس الرحمن،افتخار حسین صدیقی،قاری سعید احمد ارشد،محمد اسلم جاوید خان نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں طاہر رفیق منہاس،حاجی حبیب الرحمن، محمد اسلم جتالہ،افتخار احمد بٹ،ڈاکٹرسید رضا سلطان،محمد اشرف نثار،مہر محمد الیاس،عابد طفیل مغل،طارق جاوید ملک،محمد عاصم،سعید اللہ والے سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سید ضیاء النور نے کہا کہ ہسپتال کی مساجد میں مریضوں کے لواحقین اور پریشان حال افراد درد دل سے اپنے رب کریم کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اور ہسپتال کی مساجد ایسے پریشان حال لوگوں کی وجہ سے آباد رہتی ہیں مسلم ہینڈز اور انجمن بہبودی مریضاں نے مال کثیر سے ایک مثالی آرٹ خوبصورت مسجد بنا کر لوگوں کو روحانی سکون کی جگہ مہیا کی ہے اس مسجد کی تعمیر،تزئین وآرائش میں جن افراد نے اپنا وقت اور مال لگایا یقیناً انہوں نے اپنے رب کائنات کو راضی کیا قیامت تک آباد رہنے والی مساجد انکے لئے صدقہ جاریہ بن جائینگی۔(فوٹو ہمراہ ہے)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں