وزیرآباد(نا مہ نگار) مولانا ظفر علی خان چوک میں آئل ٹینکر الٹ گیا۔ ٹینکر کی زد میں آکر تین افراد زخمی۔ چالیس ہزار لیٹر پٹرول بہہ گیا۔ رییسکیو اور پولیس حکام کی جانب سے علاقے کو سیل کر دیا گیا۔ زخمی افراد مقامی ہسپتال منتقل۔ حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو۔مولانا ظفر علی خان چوک میں آئل ٹینکر کی بریک فیل ہونے سے بے قابو ٹینکر الٹ گیا۔ ٹینکر کی زد میں رکشہ آنے سے رکشہ میں سوار تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کی شناخت 60 سالہ رفاقت علی، 27 سالہ سفیان نذر اور 30 سالہ ثانی رضا کے نام سے ہوئی جن کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ آئل ٹینکر میں موجود 40 ہزار لیٹر پٹرول بہہ جانے کے باعث پولیس اور ریسکیو حکام کی جانب سے علاقے کو آمدورفت کے لیے مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق علاقے کی کلیئرنس کے بعد آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔
